0

امریکا میں کورونا سے گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والا امیدوار بھی کامیاب قرار. تعلق کس پارٹی سے ہے تفصیلات جانئے

ڈکوٹا(ویب ڈیسک)امریکا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے جن کا 6 اکتوبر کو کورونا سے انتقال ہوچکا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدواروں نے ڈیوڈ انڈھیل اور ڈیو نیہرنگ نے میدان مار لیا ہے۔حیران کن طور پر کامیاب امیدواروں میں سے 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں