0

سوئنگ کے سلطان نے بڑی خوائش کا اظہار کر دیا سابق کپتان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) سے کا حصہ بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری آئی پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ کھیل کو سیات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے مگر یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے جس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔“ وسیم اکرم نے کہا کہ ”میں اس بات پر افسردہ ہوں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع گنوا رہے ہیں، میں پاکستانی نئے ٹیلنٹ کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کھیلیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں