0

الیکٹورل کالج کیا ہے؟اسکی تعداد کتنی ہے امریکی صدر کا انتخاب کس طرح ہوتا ہے جو شائد عام شخص کومعلوم نہیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک)اگر کہا جائے کہ امریکی صدر کا انتخاب دنیا کا پیچیدہ ترین انتخاب ہوتا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہ ہوگی، کیوں کہ امریکا میں صدر کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں سے ہی نہیں بلکہ ایک اور طریقے سے بھی ہوتا ہے۔اگرچہ امریکا میں عوامی ووٹوں کی اہمیت ہے اور امیدوار کو ملنے والے عوامی ووٹ ہی نئے صدر کا تعین کرتے ہیں، لیکن بعض مرتبہ زیادہ عوامی ووٹ لینے والا امیدوار ملک کے اہم ترین عہدے پر نہیں بیٹھ پاتا۔کیوں کہ صدر کے انتخاب کے لیے عوامی ووٹوں کے ساتھ ہی الیکٹورل کالج نامی ادارے کے منتخب اراکین کے ووٹ بھی لازمی ہوتے ہیں۔عام افراد کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ الیکٹورل کالج کیا ہے اور یہ کیوں عوامی ووٹوں سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور سب سے اہم بات کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟
الیکٹورل کالج کیا ہے؟
دراصل الیکٹورل کالج کوئی ادارہ نہیں بلکہ عوام کی جانب سے منتخب کردہ 538 ارکان کا ایک گروہ ہے اور لوگوں کے ان گروہ کو ہی الیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔کانگریس لائبریری کے مطابق الیکٹورل کالج کے 538 ارکان کو امریکی ووٹرز ہی منتخب کرتے ہیں۔ان 538 ارکان کو ووٹرز انتخابات والے دن ہی منتخب کرتے ہیں جو بعد میں الیکٹورل کالج کے نام میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور پھر وہی نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔الیکٹورل کالج کے ارکان کو پہلے ہی پارٹیاں نامزد کرتی ہیں، یہ ایسے ہی جیسے کوئی سیاسی جماعت کسی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرتی ہے۔امریکا کی تمام 50 ہی ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن سے مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالج ارکان منتخب ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں