0

نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل خبرنے لیگی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی پاکستان کی درخواست پر جواب دیا ہے۔انگریزی اخبار دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے انہیں بتایا ہے کہ لندن اسلام آباد کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریری طور پر لندن سے کچھ موصول نہیں ہوا لیکن وہ برطانیہ میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ کو خط لکھ کر نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ اپنی سزا کا باقی ماندہ حصہ پاکستان کی جیل میں گزاریں۔حکام کی رائے ہے کہ نواز شریف کے ویزے کی معیاد رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست ان کی سزا کو دیکھ کر کی گئی ہے کیونکہ یہ ڈی پورٹ کرنے کیلئے ایک موزوں کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کو بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں بھی مجرموں کو ڈی پورٹ کرتے رہے ہیں اور نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا ہی کیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں