0

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بڑا صدمہ؛سابق کپتان واولمپئن انتقال کر گئے

لاہور(ویب ڈیسک)ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی، سابق کپتان اولمپئن عبدالرشید جونیئر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ کی جانب سے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔خالد سجاد کھوکھر اور آصف باجوہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی ہاکی کے لیے خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں گی، وہ اپنے دور کے بہترین سینٹر فاروڈ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں