کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساو¿تھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق ڈاکٹرماہا شاہ کی پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ نے تیار کرکے پولیس کے حوالے کردی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی کنپٹی کے دائیں جانب سے لگی اور بائیں جانب سے باہر نکلی جس سے ظاہر ہوتا ہے ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی ہے۔
