0

عوام مہنگائی میں بہت پس چکے اب یہ برداشت نہیں‌ وزیر اعظم کو آ خرکارعوام کا خیا ل آ ہی گیا بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتوںمیں استحکام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے لائح عمل مرتب کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیاکی مناسب قیمتوں میں دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویزپرغورکیاگیا۔ عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی مرتب کردہ رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی خدمات کوسراہا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے لائحہ عمل مرتب کیاجائے۔وزیراعظم نے گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لیے طریقہ کارپیش کرنے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی مدمیں سبسڈی دینے کیلئے طریقہ کاروضع کیاجائے، قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں