59

مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی اور خوردنی تیل 5 سے 38 روپے کلو تک مہنگے کر دئیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈ کے درجہ اول، دوم اور سوم کا گھی 5 سے 38 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ کوکنگ آئل، کینولا آئل اور سن فلاور آئل بھی 3 سے 37 روپے لیٹر مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ اضافے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 253 روپے جبکہ آئل کی قیمت 255 روپے لٹر تک پہنچ چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں