0

وہی ہوا جسکا ڈر تھا پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی؛پیپلزپارٹی ، ن لیگ قابل اعتماد نہیں جے یو آئی ف کے بڑے رہنما کے بیان کے بیان دونوں جماعتوں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد کھل کر سامنے آگئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ اعتماد کے قابل نہیں ہیں، میں نے مولانافضل الرحمان سے بارہا دفعہ بات کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں بعد جو ہمارے ساتھ یہ کرنے والے ہیں وہ جلد سامنے آجائے گا،سب کو پتا چل جائے گا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک بیانیہ جے یو آئی ف کا ہے اور دوسرا پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لیڈر باہر بیٹھ کر بیانیے پر انحصار کرے توپھر بات کرنا پڑتی ہے، نوازشریف نے کوئٹہ جلسہ میں ایک بیانیہ دیا تھا لیکن ا س سے پہلے پی ڈی ایم کے رہنماﺅں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ تو ان کی پارٹی کے لوگ بھی نہیں اٹھا پار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں