0

نواز شریف کی لندن سے واپسی حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا کہ لیگی قیادت نے سرپکڑ لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں برطانیہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ان کی واپسی کے لیے جو ہوا کریں گے۔۔ شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین دفعہ وزیراعظم رہے، وہ قانون کے سامنے پیش ہوں۔ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ نواز شریف باہر رہ کر انقلابی نہیں بن سکتے۔ دوسرے ملک کی زمین استعمال نہ کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا بیانیہ ریاست مخالف ہے۔ ملک کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کی باتیں حکومت اور ریاست نہیں بلکہ عوام کو بھی قبول نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں