برسلز (ویب ڈیسک)یورپین دارالحکومت برسلز میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے بنائے گئے انتہائی نگہداشت وارڈز کے تمام بیڈ فل ہوگئے ہیں۔برسلز ہیلتھ انسپیکٹوریٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث اب دارالحکومت کے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو یہاں سے ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔روزانہ انتہائی نگہداشت کے ضرورت مند کم از کم 10 مریضوں کو برسلز سے باہر شفٹ کیا جا رہا ہے۔
