0

کون کہتا ہے پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلتا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔مشکلات کے باوجود پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ جبکہ ریونیو بڑھنے کی بڑی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہے.اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے اور اسی حوالے سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال کی پیش نظر پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں