0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔قومی مفاد کے لیے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار ایف ڈبلیو او کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو ایف ڈبلیو کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں