اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) پلوامہ حملے اور اس کے بعد 27 فروری کے روز پاکستانی شاہینوں کی بھارتی فضائیہ پر واضح فتح کو متنازعہ بنانے والے حالیہ سیاسی بیانات کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے مزید ناقابلِ تردید ثبوت پیش کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انڈین کور کمانڈر بھی پیشہ ورانہ بنیادوں پر پاکستان کی تعریف اور برتری تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطاء حسین کے بقول، ’’پاکستان نے جس طرح ہندوستان کے بیانیے کو تباہ کیا وہ قابلِ تعریف ہے۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے جس طرح ’’انفارمیشن ڈومین‘‘ میں بھارت پر سبقت حاصل کی، اس کےلیے وہ زبردست تحسین کے مستحق ہیں
