لاہور(ویب ڈیسک)ننکانہ میں 11 طالبات کورونا وائرس کاشکار ہو گئیں جس پر 2 تعلیمی اداروں کو سیل کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں، ننکانہ میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی حیدر ڈوگر نے بتایا کہ کالج کو 7 روز کیلئے بند کردیاگیا، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں
