0

کورونا کے باعث ایک اورمسیحا جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی( ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر، ڈاکٹر صادق حسین کورونا کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ایک اورمسیحا جان کی بازی ہار گئے ، ڈاکٹر صادق حسین کی عمر 55برس تھی اوروہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے۔ ڈاکٹر صادق حسین پونچھ میڈیکل کالج میں بطورایسوسی ایشن پروفیسر پیڈیاٹرک خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ ڈاکٹر صادق حسین گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج (3 نومبر) سہ پہر 3:30 بجے راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں