0

کورونا وائرس کے شکار عثمان مختار کس کیلئے ترس رہے ہیں؟مداحوں کے لئے حیران کن خبر

لاہور(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار گھر سے باہر جانے کے لیے ترس گئےانسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے قرنطینہ سے پہلے کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود ہیں جبکہ اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔عثمان مختار نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے وہ دن بہت یاد آرہے ہیں جب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کے بغیر گھر سے باہر جاتا تھا۔‘اداکار کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں