0

فردوس عاشق نے حکومتی ایوانوں میں ان ہونے کے لئے کون سی پرچی استعمال کی سینئر صحافی نے بڑے پتہ کی بات بتا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اور عثمان بزدار کی پرچی ایک ہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان بہت مضبوط ہیں اور ایسے ہی نہیں جائیں گی۔
جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی چھٹی اور فردوس عاشق اعوان کی واپسی ہوئی ہے۔ وہ مرکز میں آنا چاہ رہی تھیں لیکن وزیر اعظم نے انہیں پنجاب میں بھیجا ہے، وہ بہت مضبوط ہیں اور ایسے ہی نہیں جانے والی۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بھی وہی پرچی ہے جو عثمان بزدار کی ہے، جس پرچی پر بزدار صاحب آئے ہوئے ہیں وہ پرچی بہت بڑی ہے۔ عثمان بزدار لاڈلے نہیں ہیں، وہ ’ان‘ کی پرچی سے آئے ہیں، یہ وہی پرچی ہے جن کے بارے میں عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان سے مشاورت کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں