0

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس میں عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ حکومت ‏ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں پہلے سے بھی زیادہ ‏مضبوط کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب ‏دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم نے ‏ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی و اخلاقی فریضہ قرار دے ‏دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ حکومت ‏ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں پہلے سے بھی زیادہ ‏مضبوط کریں گے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اپوزیشن کے ریاستی اداروں پر تمام حملےناکام بنائیں گےا ور احتساب پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں