0

فردوس عاشق اعوان نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بیان جا ری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بیان جا ری کیاہے ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گی، میرے لیڈر عمران خان کا مجھ پر اعتماد باعث اعزاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان کا مجھ پر اعتماد باعث اعزاز ہے، مجھ پر اور میری قابلیت پر اعتماد کے اظہار پر شکرگزار ہوں،انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی بھی شکرگزارہوں ،میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک بڑی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،میں اپنی پوری کوشش کروں گی کہ اپنی صلاحیت کے مطابق اطلاعات کے شعبے میں تبدیلی لا سکوں ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ میں میڈیا کو درپیش چیلنجر سے آگاہ ہوں ،میرا وعدہ ہے کہ ہم ملکر پنجاب میں اطلاعات کی سطح پر تبدیلیاں لائیں گے ،ہم ملکر اپنی قوم کے اچھے مستقبل کیلئے کوششیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں