0

منی لانڈرنگ کیس عدالت نے شریف فیملی پر بجلیاں گرا دیں

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبرکو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں کوٹ لکھپت جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے، دوران سماعت رش کی وجہ عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ، فاضل جج نے کہاکہ عدالت میں آج آپ نے پھر اتنا رش کردیا، میں نے کہاتھا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں،ایسے تو کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکردی گئیں، شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروادیئے گئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں