0

اگلا سال عام انتخابات کا سال ہے بیان نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں۔مریم نواز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت لاہور پہنچیں اور ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت پر جو دہشت جمہوری قیادت کی طاری ہے وہ کسی اور کی نہیں، جو معیار حکومت طے کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال عام انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ الیکشن جیتے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرتے تھے اُن کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ والی باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں