0

مریم نواز کی شہباز شریف ، حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات دونوں کے درمیان کیا باتیں ہوئیں تفصیلات جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچ گئیں اور ملاقات کی۔احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی تو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں کوٹ لکھپت جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچیں اور دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔
مریم نواز کو کوٹ لکھپت انتظامیہ نے شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث انہوں نے عدالت میں ملاقات کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے شہباز شریف کو موجودہ سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیا، اور گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے ہدایات بھی لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں