0

لین دین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار نے بچوں کے ساتھ ایک شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی آگ بگولہ ہو جائے گا

ساہیوال(ویب ڈیسک) لین دین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار نے بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے پانچ سالہ عبدالرحمن اور 3 سالہ نمرہ بری طرح جھلس گئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال کے علاقے میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بااثر زمیندار نے لین دن کے تنازع پر دو بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے دونوں بچے بری طرح جھلس گئے۔ بچوں کے نام پانچ سالہ عبدالرحمن اور تین سالہ نمرہ بتائے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے دونوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد بااثر زمیندار جاوید اور اس کا بیٹا فرار ہو گئے۔ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی بااثر ملزمان کے ساتھ ساز باز ہے جس کی وجہ سے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال میں بچوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں