0

اپوزیشن کو پہلی بڑی کامیابی مل گئی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اپوزیشن کو مزاکرات کی پیشکش بڑی خبر جانئے

اسلام آباد(ویبب ڈیسک ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کو احتساب کے لیے ووٹ دیا تھا۔ تحریک انصاف اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔اتوار کی شام ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور چینل پر اپوزیشن کیساتھ فیٹف کے حوالے سے آخری بات چیت ہوئی تھی۔ عمران خان کی نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ وزیراعظم تو کہہ رہے ہیں نیب کیسز کے علاوہ بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن کا ڈائیلاگ نیب کیسز پر آ کر رکا ہوا ہے۔ وزیراعظم نیب کیسز پر بات کریں گے اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ اپوزیشن اپنے کیسز سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے.ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بیان بازیوں سے فرق نہیں پڑتا، ڈائیلاگ بالکل ہونا چاہیے لیکن مسئلہ ڈائیلاگ شروع ہونے کا نہیں، اپوزیشن کا ڈائیلاگ نیب کیسز پر آ کر رکا ہوا ہے۔ ہم نے تو عدالتی فیصلے پر نواز شریف کو باہر بھیجا جس کی ابھی تک ہم پر تنقید ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں