0

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کن مسائل سے دو چار ہے ترجمان دفتر خارجہ نے سب بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی غلط اور بے بنیاد خبروں کی تردید کی ہے۔ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حصوں اور جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی فیک نیوز کا نوٹس لیا گیا ہے.
ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد اورغلط معلومات پر مبنی خبریں بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی قانون پسند شہری ہیں اور وہ فرانس کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں