0

دیامیر بھاشا ڈیم کب مکمل ہو گاپاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

گلگت (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے انھیں منصوبے بارے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان ںے ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا اور مزدوروں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔ جہاں اس ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی، وہاں اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد معیاد میں اضافہ ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی اس دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ یہ منصوبہ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں