0

مایہ نا پاکستانی امپائرعلیم ڈار کو زندگی کی بڑی خوشی مل گئی ہر طرف سے مبارک بادوں کے ڈھیر لگ گئے

لاہور( ویب ڈیسک)مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار نے زیادہ ون ڈے میچز میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔یہ اعزا 52 سالہ علیم ڈار نے اتوار کو راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں 210 ویں مرتبہ بطور ون ڈے امپائر خدمات سرانجام دیں جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ ون ڈے میچز میں امپائرنگ کرنے کا روڈی کرٹزن کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے۔

روڈی کرٹزن نے 1992ء سے 2010ء کے دوران 209 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے تھے، علیم ڈار نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں