0

عبدالقادر بلوچ ن لیگ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی کس جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تفصیلات جانئے

کراچی (ویب ڈیسک)ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔عبدالقادر بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ‎میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، ‎مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں۔ان کا کہنا تھا کہ ‎ہوسکتا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں