58

ناجائز منافع خوری کیخلاف ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے چھاپے جاری کتنی چینی پکڑی گئی جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے جاری ہیں، متعدد افراد کو گرفتار کر کے ذخیرہ شدہ سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔انتظامیہ نے ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، موٹروے ریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر سروس ایریا سیل، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

انتظامیہ نے گوجرخان میں چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا گیا جس میں800 سے زائد بوریوں پر مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا گیا۔ اسٹاک کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے، مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔ قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں