0

ایاز صادق کے خلاف مہم کون چلا رہا ہے حقیقت کا پتہ چل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کروانا چاہتی ہے۔ایاز صادق کے خلاف چلنے والی مہم قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ایاز صادق کے خلاف بینرزحکومتی سرپرستی میں لگائے گئے اتوار کے روز رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نفرت اور انتقام کی آگ میں خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، ایاز صادق کے خلاف چلنے والی مہم قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ایاز صادق کے خلاف بینرزحکومتی سرپرستی میں لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فواد چوہدری کے بیان پرایک طرف وضاحتیں دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف خود بیان پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ وزیراعظم اور کابینہ حزب اختلاف اور اداروں،عوام کے درمیان تصادم چاہتے ہیں لیکن اگر تصادم ہوتا ہے تو ملک کے اندر انارکی پھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں