61

قوم دیکھے گی کہ اب کس کی ٹانگیں کانپیں گی اورکس کو پسینہ آئے گا : وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں خطاب نے اپوزیشن کی چھکے چھڑا دیے

گلگت (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپوزیشن چاہتی ہے کہ بلیک میل کر کے این آر اولے لے، قوم دیکھے گی کہ اب کس کی ٹانگیں کانپیں گی اورکس کے ماتھے پر پسینہ آئے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے 73 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان پہنچے ، انہوں نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پریڈ کا معائنہ کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی یوم آزادی پر سبکو مبارکباد دیتا ہوں ،آج دوسری بار یہاں آیا ہوں جس کا مقصد گلگت اسکاؤٹس اور ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے قربانیاں دے کر اس علاقے کو آزاد کروایا، دوسرا مجھے یہاں کے لوگوں کو مبارک باد دینی تھی ہم نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یو این او کی قرارداد کو مدنظرکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اور الگ صوبے کا درجہ یہاں کی عوام کا مطالبہ تھا ۔ گلگت کے پیکج پر الیکشن کی وجہ سے بات نہیں کرسکتا ۔ جب تک میں وزیراعظم رہوں گا میری کوشش رہے گی کہ میں یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ گزاروں، میں 15 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ گلگت آیا، جب قراقرم ہائی وے بن رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں