0

صدر ، وزیراعظم پشاور دھماکے پر افسردہ

پشاور (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔آج صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم7 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرجمیل اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں