0

سردیوں میں رہیں جوان , تروتازہ رہنا چاہتے ہیں تو، عمل کریں اِن 3 باتوں پرماہرین صحت نے بڑے راز کی بات بتا دی

لندن(ویب ڈیسک)سرد موسم میں گرتا درجہ حرارت جہاں چہرے پر خشکی اور اضافی حساسیت کی وجہ بن سکتا ہے وہیں آپ کو عمر سے بھی زیادہ دکھاتا ہے۔اس دور میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کے لیے بھی عمر سے زیادہ دکھائی دینا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔تو آئیےآج جان لیتے ہیں وہ اہم ٹپس جن کی بدولت آپ اس موسم سرما خوبصورت دکھنے کے ساتھ ساتھ کم عمربھی نظر آسکتے ہیں۔انٹرنینشل ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اسٹین گولڈ کہتے ہیں کہ دھونے کے بعد جلد کو تر رکھنا صحت مند جلد کی برقراری کی وجہ بن سکتا ہے۔ چنانچہ سردی میں جلد کی مناسبت سے لوشن کے بجائے موئسچرائزر کریم کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ماہرین کے مطابق خشک آب وہوا کے دوران گرم مشروبات کے بہت زیادہ استعمال کے بجائےپانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ سرد موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے آفس، آؤٹ ڈور وزٹ حتیٰ کہ شاپنگ کے دوران بھی پانی کی بوتل لازمی طور پر ساتھ رکھیں ۔
ماہرین نے مزید بتایا کہٹھنڈے پانی کے بجائے گرم پانی، ہوم میڈ اسمودیز ، اور گرم مشروبات مثلاًسبز چائے ، دارچینی کی چائے اورہاٹ چاکلیٹ جیسےصحت مند مشروبات کا انتخاب کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں