0

دن کے آغاز میں ہی پاکستانیوں کے لئے افسوس ناک خبر’6پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191، اسلام آباد میں 19 ہزار 181 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں