0

لیگی رہنمائوں کی ملاقات کیا نواز شریف کی مشاورت سے ہوئی خواجہ آصف نے حقیقیت بیان کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات ان کی گرفتاری کے تیسرے روز ہوئی تھی مگر اس میں نہ کوئی پیغام دیا گیا اور نہ لیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات ڈی جی نیب کی موجودگی میں ہوئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات سے پہلے نواز شریف کو آگاہ کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کہ ملاقات کیسے طے ہوئی؟ ہمیں صرف شہباز شریف کے دفتر سے فون آیا کہ آپ لوگوں نے ملنے جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں