0

حکومت نے سرکای ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں کتنا اضافہ کیا گیا ہے کہ جان کر ملازمین جھوم اٹھیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 کے ملازمین کے لئے خوشخبری، ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سال سے بڑھا کر 50 برس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سال سے بڑھا کر 50 برس کرنے اور دوران تربیت ریسکیورز کو قواعد وضوابط کے تحت تنخواہ اور دیگر مراعات دینے، 3235 افسروں اور عملے کو قواعد وضوابط کے مطابق ریگولر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلند عمارتوں، پلازوں اور شاپنگ مالز میں ایمرجنسی اخراج کے راستے ہر صورت رکھے جائیں۔ انہوں نے عمارتوں کی جامع انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاہ کہ عمارتوں کے قریب ہائیڈرنٹس لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں