0

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈسیک) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انبیا کی توہین کرنیوالا امن پسند نہیں ہو سکتا۔ مذہب کے نام پر توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ گستاخانہ خاکوں پر ہم سب کے دل دکھی ہیں۔مولانا طاہر اشرفی نے گستاخانہ خاکوں معاملہ او آئی سی میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توہین رسالت کو جرم قرار دے تاکہ یہ سلسلہ مستقل ختم ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں، ہم سب کا مشترکہ ایشو ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مسلمانوں کا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قانون سازی ہونے تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ہم مستقل بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قرارداد لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق جتنا کر سکتے ہیں اتنا کر رہے ہیں آج عالم اسلام اور عرب میں پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے لیکن انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں