0

سندھ روشن پروگرام اسکینڈل؛ نیب نے 22 کروڑ روپے سندھ حکومت کے حوالے کردیئے رقم کس نے اور کب سندھ حکومت کے حوالے کی تفصیلات جانئے

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے سندھ روشن پروگرام اسکینڈل کے ملزمان سے وصول کئے گئے 22 کروڑ 40 لاکھ روپے سندھ حکومت کے حوالے کر دیئے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رقم کا چیک چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کے حوالے کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سندھ روشن پروگرام اسکینڈل کے ملزمان سے پلی بارگین کے تحت وصول کئے گئے 22 کروڑ 40 لاکھ روپے سندھ حکومت کے حوالے کردیئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رقم کا چیک چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کے حوالے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی سندھ حکومت کے واپس کرائے ہیں ، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلا واسطہ اور باالوسطہ 23 ارب روپے وصول کئے ہیں، شوگر اسکینڈل میں 10 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی ایک ارب روپے مالیت کی 300 ایکڑ زمین بھی واپس کرائی، اس کے علاوہ کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کیس میں ملزم کی ایک ارب 27 کروڑ روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں