0

روپئے کی تگڑی واپسی ڈالرکو جان کے لالے پڑگئے

لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرایک مرتبہ پھر 32 پیسے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں زبردست ریکوری دیکھنے کو مل رہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ملک پر چھائے خدشات چھٹنے ، ملکی ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، عالمی ممالک کی طرف سے غریب ممالک کے لیے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں رک جانے کے باعث ڈالر گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 161 روپے 05 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں