چنیوٹ (ویب ڈیسک) جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو کلاس فیلو نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ننکانہ کی رہائشی اور فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی تقریب میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا ، جہاں اس کے دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد علی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔