0

راولپنڈی پولیس پراچانک بڑی پابندی لگ گئی؛ڈویژنل ایس پیزاورسرکل افسران کومراسلہ ارسال اب وہ یہ کا ہر گز نہیں کر سکیں گے

لاہور(ویب دیسک)راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی اس ضمن میں سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیزاورسرکل افسران کومراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق پولیس افسران و ملازمین کے ٹک ٹاک یا ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کرنے سے منفی تاثرابھرتا ہے، سی پی اوراولپنڈی آئندہ کوئی پولیس آفیسر اہلکار ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ، فیس بک، یا یوٹیوب پر وائرل نہیں کرے گا۔

سی پی اوراولپنڈی کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیووائرل ہونے پرایک پولیس آفیسرمعطل بھی ہوچکا ہے، آئندہ کسی بھی آفیسریا اہلکارکی جانب سے ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تواسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں