0

جرمن سفیر پاکستان میں کے چیز کے دیوانے نکلے خود ہی اسکی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے لذیذ چپلی کبابوں کے دیوانے ہوگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر نے پشاور کے ڈھابے پر بیٹھے چپلی کباب سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اندوز ہونے کا تھا۔‘جرمن سفیر نے کہا کہ چپلی کباب نہایت ہی مزیدار تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں