0

مسافروں کے بھیس میں ڈاکوؤں نے مسافر وین لوٹ لی، ڈاکو مسافروں کے ساتھ کیا کیا کرتے رہے ہوش اڑا دینے والی خبر

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں مسافروں کے بھیس میں سوار ڈاکوئوں نےمسافروں کو یرغمال بناکر کوسٹرلوٹ لی،کوسٹر میں موجود افراد سے لاکھوں لوٹ کران پرشدید تشدد کیا اور جوتے تک چھین کر فرار ہوگئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اتوار کی رات دس بجے کےقریب لاہور سے قصور آنیوالی کوسٹر کو 4ڈاکوئوں نے تھانہ مصطفیٰ آباد پکی حویلی کے نزدیک روک کر ڈرائیور، خواتین ، مقامی فیکٹری کے کیشئر سمیت تمام مسافروں سے لاکھوں روپےکی نقدی ، جہیزکا سامان، طلائی زیورات ، موبائل فون وغیرہ لوٹ لیے۔تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کئی مسافروں سے انکی جوتیاں تک اتروا کرساتھ لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں