0

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: کویت کے بعد پاکستان نے فرانس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کسی صورت برداشت نہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، اقوام متحدہ فی الفور نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے، نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں