0

گستاخانہ خاکے، کویت سب پر بازی لے گیا، فرانس کے خلاف سب سے اہم قدم اٹھالیا گیا،ایسا کام کر دیا کہ تمام اسلامی ممالک منہ تکتے رہ گئے

ریاض(ویب ڈیسک ) گستاخانہ خاکے کے معاملہ پر کویت سب پر بازی لے گیا ہے مقامی حکومت کی جانب سے فرانس کے خلاف سب سے اہم قدم اٹھالیا گیا فرانس میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون بنائے جانے پر کویت کے دکاندار سب مسلم ممالک پر بازی لے گئے اور فرانسیسی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی دکانوں اور سپر سٹورز سے فرانسیسی اشیاء ہٹا دی ہیں۔ سوعدی میڈیا کے مطابق کویت کی غیر سرکاری صارفین کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین نے جمعہ کو فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کے لیے ایک باضابطہ سرکلر جاری کیا تھا۔اس یونین میں کویت کی 70 سے زیادہ تنظیمیں شامل ہیں۔اس کی اپیل پر دکان داروں نے اپنی دکانوں اور سپراسٹورز سے فرانسیسی کمپنیوں کی ساختہ مصنوعات بالخصوص بالوں اور چہرے کے تحفظ اور خوب صورتی کے لیے اشیاء کو شیلفوں سے ہٹا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں