0

اچانک کیا ہوا کہ ایران نے بھی فوج میدان میں اُتاردی

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے متصل اپنی سرحدوں پر فوج تعینات کردی ہے جب کہ دوسری جانب نگورنو قرہ باخ کے تنازعے پر دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگی ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ایک بیان میں بتایا کہ آرمینیا اور آذر بائیجان سے متصل ایران کے سرحدی علاقوں میں فوجی یونٹس تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں تعینات کی گئی فوج کو خطے میں امن برقرار رکھنے اور ملکی سلامتی یقینی بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔پاکپور نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی سالمیت کا احترام کرتا ہے تاہم جغرافیائی سیاست میں کوئی بہت بڑی تبدیلی ایران کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں