0

نیا کرنسی نوٹ جاری ۔۔نیا نوٹ کون سا جاری کیا گیا؟ اس پر کس کی تصویر لگائی گئی ہے نوٹ کے اجرائ کا مقصد کیا ہے

ریاض(نیوز ڈیسک)عودی عرب کو جی ٹونٹی ممالک کی سربراہی ملنے کے اعزاز میں بیس ریال کا کرنسی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر سے مزین ہے اس کے علاوہ نوٹ پر پوری دنیا کا نقشہ بھی اجاگر کیا گیا ہے۔سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس نوٹ کے ذریعے دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کی جانب سے اقوام عالم کو خوشحالی کی جانب راغبکرنے اور انسانیت کی فلاح جیسے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نیا نوٹ جدید ترین اسٹینڈرز کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں جبکہ اس میں جعلسازی کو روکنے کے لیے بھی سدباب کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں