0

6 حکومتی وزرا مریم ، بلاول کو لیڈر بنا رہے ہیں‘ حیران کن دعویٰ نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 حکومتی وزرا مریم اور بلاول کو لیڈر بنا رہے ہیں۔اتوار کی شام نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نااہل حکومتی ترجمانوں کی ٹیم نے پی ڈی ایم کو اصل تحریک بنایا ہے، 6 وزیر تباہ کر رہے ہیں، 6 وزیر مریم اور بلاول کو ہیرو اور لیڈر بنا رہے ہیں، وہ ایک بار آتے ہیں اور یہ پورا دن لگے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر ہے ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان محرومی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں سیٹ نہیں ملی۔ مریم کی تقریر سن رہا تھا کہ نواز شریف اور مریم ہی پاکستان کی نجات ہیں، جب بلاول کی بات سنی تو لگا کہ دنیا میں صرف آصف علی زرداری اچھے ہیں، دونوں اپنا اپنا منجن بیچ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں