0

کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے، مریم نواز

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹیس فائز عیسی ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے لوگوں نے محبت وشفقت سے استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیزخاکوں سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے6 سوبچوں کےاسکالرشپس کے منسوخ کر دیے کسی کو ان پر رحم نہیں آیا۔ مجھے پتہ ہےیہاں سے نوجوانوں کو اٹھالیاجاتاہے۔ بہنوں بیٹیوں کے کمروں میں راتوں رات گھس کر دروازے توڑنےکیا ہمارا کلچر ہے۔ ایک بچی کے تین بھائیوں کو لاپتہ کرنے کا پتہ چلنے پرمیرے آنکھ میں آنسو آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں